یہ 2G:سردردجی!

0
0

عدالت اعظمیٰ سے پھٹکارکے بعد جموں وکشمیرانتظامیہ نے مواصلاتی ناکہ بندی سے تھوڑاتھوڑاقدغن ہٹایالیکن جموں صوبہ میں صرف پوسٹ پیڈموبائل فونوں پر2Gموبائل انٹرنیٹ خدمات مہیاکرائی ہیں ، ان پربھی زائدازڈیڑھ سووائیٹ لسٹڈویب سائٹس پہ جایاجاسکتاہے،لیکن جب 5Gکی باز گشت کے دورمیں آپ اُلٹے پائوں 2Gپرہاتھ پائوں مارنے لگتے ہوتوہاتھ کچھ آنے والانہیں ، محض کسی ویب سائٹ کوکھولنیکے بعد ایک گولاساسرکل گھومتانظرآئیگااوردرکارویب سائٹ کے درشن ہوتے ہوتے آپ کونیندآجائیگی،انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کے غبارے کی ہوانکل جائیگی،اور مقصد حاصل ہوناناممکن ہوجاتاہے،انٹرنیٹ نے کاروبار،تعلیم سمیت زندگی کے ہرشعبہ میں ہرکسی کو اپنامحتاج بنادیاہے لیکن اس انٹرنیٹ پہ لگام کستے ہوئے حکومت نے عوام کو ایک طرح سے غلام بنادیاہے، اور یہ غلامی اُس وقت اوربھی بدترین ہوگئی جب پانچ ماہ کی ناکہ بندی کے بعد محض2Gانٹرنیٹ خدمات بحال کی گئیں،بہترہوتاحکومت کچھ وقت اورلیتی لیکن 4Gانٹرنیٹ خدمات کی بحالی ممکن بناتی، جب حالات بہترہیں، اور زبردست عوامی دبائوہے کہ انٹرنیٹ خدما ت بحال کی جائیں تو بڑے افسوس کامقام ہے کہ حکومت ہٹ دھرمی پہ آمادہ ہے، انصاف کیلئے سپریم کورٹ کے دروازے پہ دستک دینے کے باوجود بھی حکومت ٹس سے مس نہیں ہے، 2Gخدمات کی بحالی سپریم کورٹ سے حکومت کی کام کھینچائی کے بعد ممکن ہوئی لیکن 2Gبحال کرناتوسپریم کورٹ کو بھی گمراہ کرنے جیساہے،طلباوطالبات کاایک پوراسال انٹرنیٹ کی پانچ ماہ کی پابندی سے ضائع ہوگیا، کیریئرتباہی کے دہانے پرہے، آگے امتحانات کاسلسلہ شروع ہونے جارہاہے،ایسے میں انٹرنیٹ سے محرومی اب زیادہ دیرتک جمہوریت کے منافی ہی نہیں بلکہ بنیادی حقوق پر بھی شب خون مارنے جیسی ہے،حکومت کوچاہئے کہ اب بس!اس 2Gکے سردردسے عوام کو نجات دیتے ہوئے 4Gخدمات بحال کی جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا