دنیا کو گمراہ کرنے سے باز نہیں آرہا ہے پاکستان:ہندوستان

0
0

عمران خان کی باتیں مخالفت میں اور حقیقت سے بعید ہوتی ہیں:رویش کمار
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ہندوستان نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے داووس میں دیئے گئے بیان کو ان کی مایوسی کا مظہرقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کی اتنی خراب حالت کے باوجود دنیا کو گمراہ کرنے سے باز نہیں آرہے ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں معمول کی بریفنگ میں داووس میں پاکستانی وزیراعظم کی تقریر پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ داووس میں مسٹر عمران خان نے پاکستان کی حالت کے بارے میں بات کی اور ہندوستان کے بارے میں بھی تنقیدیں کیں ہیں ان میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ان کے لہجے سے بھی ہم سب واقف ہیں۔مسٹر کمار نے کہا کہ مسٹرعمران خان کی باتیں مخالفت میں اور حقیقت سے بعید ہوتی ہیں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ کس قدر مایوس ہیں۔ پاکستان کو سمجھنا ہوگا کہ عالمی برادری ان کے دوہرے معیار کو اچھی طرح سے سمجھتی ہے۔ ایک جانب وہ خود دہشت گردی سے متاثر بتاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس کے شہریوں نے بھی دہشت گردوں کے ہاتھوں جان گنوائیں ہیں جبکہ دوسری طرف وہ ان لوگوں کو پناہ، حمایت اور تعاون دیتا ہے جو پڑوسی ممالک میں معصوم لوگوں کا خون بہاتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا