بارہمولہ کا دورہ کر کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

0
0

ترقیاتی عمل کیلئے بہترحکمرانی اور امن لازمی:روی شنکر پرسا د
لازوال ڈیسک

بارہمولہ؍؍جموں وکشمیر یوٹی میں مرکزی سرکار کی تازہ عوامی رابطہ کاری پہل کی ایک کڑی کے طور پر قانون ، انصاف اور کمیونکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے آج بارہمولہ کا دورہ کیا اور ضلع میں مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے کئی سرگرمیاں عملائیں۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان ، ڈی سی بارہمولہ اور کئی دیگر افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران وزیر موصوف نے بارہمولہ انڈور سپورٹس سٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے جہلم سٹیڈیم بارہمولہ میں منی پویلین بلاک کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس سے 35لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔دریں اثنا اس موقعہ پر نوجوان کھلاڑیوں نے کئی سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا۔ وزیر نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے نوجوان کھیل کود میں کافی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قومی او ر دیگر سطحوں پر نکھارنے کے لئے مرکزی سرکار ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔بعد میں وزیر نے ڈاک بنگلہ بارہمولہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں مختلف محکموں کی طرف سے قائم کئے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا۔ انہوں نے سوشل ویلفیئر محکمہ کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران حال ہی میں دسویں اور بارہویں جماعت میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی لڑکیوں میں 6لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔ انہوں نے کئی دیگر سکیموں کے تحت مالی معاونت بھی تقسیم کی۔دریں اثنا روی شنکر پرسا د نے ایک جائزہ میٹنگ کید وران ضلع کے مجموعی ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لیا۔ اس موقعہ پر ڈی سی بارہمولہ نے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے ضلع کے منظر نامے کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں باغبانی کے کافی وسائل موجو دہیں تاہم ان وسائل کو مکمل طور سے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے ا س موقعہ پر ضلع کی ضروریات پر مبنی کئی معاملات کو اجاگر کیا تاکہ ضلع کے اقتصادی و سماجی منظر نامے کو دوام بخشا جاسکے۔ انہوں نے عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ان مطالبات کو پورا کرنے کے لئے وزیر کی ذاتی مداخلت طلب کی۔وزیر موصوف نے نیتی آیوگ کی ڈیلٹا رینکنگ میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کی ستائش کی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عام لوگوں کے معیار حیات میں بہتری لانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی عمل میں آگے لے جانے کے لئے بہتر حکمرانی اور امن کا ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر ترقیات کے شعبے میں پیچھے رہ گیا ہے اور اس کو معیار کی بلندیوں تک لے جانے کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔روی شنکر پرساد نے مرکزی معاونت والی کئی سکیموں کو بھی اُجاگر کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان سے استفادہ کریں۔دریں اثنا وزیر نے ضلع لوگو اور ڈسٹرکٹ ویب پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے 38پنچایت حلقوں میں بھارت نیٹ سہولیات کا ای۔ افتتاح کیا ۔انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کچھ بی ڈی سی چیئرپرسنز اور عوامی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔بعد میں وزیر نے 18وفود کے ساتھ ملاقات کی ان کے مطالبات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔وزیر نے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور یقین دلایا کہ ان پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی بہبود ی کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا