سابق رفوجیوں کا مینڈھر میں اجلاس منعقد

0
0

آفیسران نے یقین دھانی کروائی کہ سابقہ فوجیوں کو کسی قسم کی پریشانی سے دوچار نہ ہونے دیں گے
ناظم علی خان
مینڈھرسابق فوجیوں کا ایک اجلاس بمقام یادگار مینڈھر میں ہوا جس میںتمام سابقہ فوجیوں اور سابقہ فوجی بیوگان کے ساتھ ساتھ جنگ کے دوران شہید ہوئے فوجیوں کے پریوار وںنے حصہ لیا اس اجلاس میں میجر ضلع سینک ویلفیئر کے ہمراہ محمد اقبال بھٹی اور ہرمیت سنگھ بھی تھے۔خطبہ استقبالیہ حوالدار شمیم احمد صدر ضلع ایکس سرور مین نے پیش کیا جس میں مہمانوں کو خوش آمدید کیا اورسابقہ فوجیوں کو درپیش مسائل ڈائریکٹر اورسینک ویلفیئر آفیسر کے نوٹس میں لائے گے۔ اجلاس کے د وران حال ہی میں آئے ہوئے سابقہ فوجیوں کو شناختی کارڈ جاری کئے گئے آفیسروں نے موقعہ پر تمام سابقہ فوجیوں کو اسمارٹ کارڈ کے بابت بھی جانکاری دی اور کانٹین کارڈ بھی جاری کئے ۔ آفیسروں نے یقین دلایا کہ سابقہ فوجیوں اور وارڈ وڈوز کے تمام مسائل جو انکی سطح تک ہیں، حل کئے جائیں گے اور سابقہ فوجیوں کو کسی قسم کی پریشانی سے دوچار نہ ہونے دیں گے ۔ اس موقع پر ریٹائرڈ کپٹن محمد رزاق ،ریٹائرڈ کیپٹن محمد ایوب،ریٹائرڈ کیپٹن محمد صدیق،کیپٹن سید محمد،حوالدار محمد ریاض،حوالدار محمد سرور خان،حوالدار ذاکر حسین،صوبیدار راج محمد،صوبیدار محمد ایوب،کیپٹن محمد لطیف وغیرہ نے شمولیت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا