تھائی لینڈر میں کوروناوائرس سے بچنے کے لئے چینی سیاحوں کا میڈیکل ٹیسٹ

0
0

یو این آئی

بینکاک؍؍تھائی لینڈر میں کوروناوائرس سے بچنے کے لئے احتیاط کے طورپر اس بار لونر نئے سال کی تقریب کے لئے آنے والے چینی سیاحوں کا میڈیکل ٹیسٹ سنجیدگی سے کیا جائے گا۔تھائی لینڈر کے صحت عامہ کی وزارت نے منگل کو یہ اعلان کیا۔وزارت کے امراض کی روک تھام کے محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تنارک پلیپٹ نے کہا کہ چین نے تصدیق کی ہے کہ نیا کوروناوائرس ایک شخص سے دوسرے میں پھیل سکتا ہے جس کے بعدتھائی لینڈر یہ قدم اٹھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیر سے تھائی لینڈر کی امیگریشن انکوائری چوکیوں اور ہوائی اڈوں میں غیر ملکی سیاحوں کی صحت جانچ شروع ہوگئی ہے ۔ان ہوائی اڈوں پر اڈیشنل اسکریننگ مشین بھی لگائی گئی ہیں جہاں چین کے ووہان،بیجنگ اور شین جھین سے تھائی لینڈ کی براہ راست فضائی خدمت ہے ۔ڈاکٹر تنارک کے مطابق ،تھائی لینڈمیں ہر روز تقریباً 16000چینی شہری آتے ہیں۔اس مہینے یہاں آنے والے تقریباً 30 چینی شہریوں کے کوروناوائرس سے متاثر پائے جانے کا شبہ ہوا۔تھائی لینڈر میں دو چینی شہری کووروناوائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ان میں سے ایک تھائی لینڈ کے بمراسنرادورا متعدی بیماری ادارے میں علاج کرانے کے بعد چین لوگ گیا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا