پاڈر کے دو پہاڑی دیہات ملا نے کیلئے ایک سڑک کی تعمیر مقصود

0
0

معززشہریوں کاوفدڈپٹی کمشنرسے ملاقی،سڑک تعمیرکی یقین دہانی
کشتواڑڈیسک

کشتواڑ ؍؍جب کام کرنے کا جذبہ ہو ہمت حوصلہ ہو تو سامنے آنیوالی کوئی مشکل پریشانی نہیں رہتی ہے۔ پاڈر کے دو پہاڑی دیہات جنکا فاصلہ 7½کلومیٹر کا ہے کو ملا نے کیلئے ایک سڑک کی تعمیر مقصود ہے جسے محکمہ PMGSYنے ٹینڈر طلب کرنے کے بعد ٹھیکیدار کو الاٹ کیا ۔ کام کی شروعات کیلئے L.N.Tمشین بہتے دریا میں سے گزارنی تھی تب جاکر تعمیر ی کام کیا جاسکتا تھا ۔ لوگوں کی مشکلات اور ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا کی ہدایت کو دیکھتے ہوئے ٹھیکیدار نے L.N.Tمشین کو جان جوکھم میں ڈالکر دریا میں سے گزارکر پار کر لیا اور تعمیری کام کی شروعات کی۔ اس موقعہ پر سزار اور شاشوکی عوام نے بیحد خوشیوں کا اظہار کیا اور امید یں وابستہ کی کہ اب و سڑک ضرور بنے گی۔ اس سڑک کی تعمیر پر مبلغ سات کروڑ روپئے خرچ ہونگے امید کی جاتی ہے کہ یہ سڑک مقررہ مدت میں تعمیر ہو گی ۔ سزار اور شاشوکے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اور متعلقہ ٹھیکیداران مسمی فاروق احمد ڈار ، پرویز احمد وانی اور منظور الہی بابزادہ نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ اس سڑک کو جلد سے جلد تعمیر کرنے کو یقینی بنایں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا