لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ضلع اکھنور کے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ اسکول کے بچوں کے لئے بھی فوج نے ‘ملٹری آلات اور بینڈ ڈسپلے’ کرایا۔ نگرانی کے سازوسامان سمیت ٹینکوں سے لے کر بندوق تک ہتھیاروں اور سامان کی ایک نمائش دکھائی گئی۔ ایک فوجی پائپ بینڈ نے مارشل ٹون بجائی جس نے بچوں کو دلچسپ کردیا۔نوجوانوں کو فرسٹ ایڈ پر مظاہرہ بھی دکھایا گیا۔ یہ اقدام واقعی مقامی نوجوانوں کو فوج کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ترغیب دے گا اور آنے والے وقت میں اس عظیم پیشہ کو اپنانے کے لئے ایک اہم پتھر ثابت ہوگا۔