پونچھ میں بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کا انتظامیہ کے خلاف پرزور احتجاج

0
0

لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر سے نوکریوں کی مانگ کی
تنویر پونچھی

پونچھ؍؍ضلع پونچھ میں تعلیم یافتہ نوجوانوں نے انتظامیہ کے خلاف پرزور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد بھی ہمیں سرکاری نوکریں فراہم نہیں کی گئیں۔اس موقع پر شکیل احمد راہی و ارشاد احمد ملک کے علاوہ متعدد نوجوانوں نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی زندگیوں کا آدھا حصہ تعلیم کے حصول میں خرچ کردیا اور اب باقی کی زندگی نوکری حاصل کرنے کے انتظار میں گزار رہے ہیں۔انہوں نے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سال 2014 کے بعد اسامیاں نہیں نکالی گئیں ہیں یہی وجہ ہیکہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد بھی نوجوان نوکری حاصل کرنے کی خاطر در در کی ٹھوکریں کھانے رہے ہیں۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر سے اپیل کی ہیکہ مختلف محکماجات میں خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے درخواستیں طلب کی جائیں تاکہ نوجوان اس بے زورگاری سے چھٹکارا پاسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نوکری نہ ملنے پر نوجوان بہت ساری برائوں میں ملوث ہورہے ہیں۔اور نشے جسی بیماری کا بھی شکار ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوکریاں نہ ملنے کی وجہ سے نوجوانوں کی شادیاں بھی نہیں ہورہی ہیں اور نہ ہی گھر کے اخراجات برداشت کرسکتے ہیں۔جاوید اقبال نے بھی اس موقع پر بولتے ہوئے کہا کہ نوکری کے حصول کے لئے حکومت کی جانب سے متعین کی جانے والی عمر کی حد کو پار کرنے میں چند ماہ باقی ہیں اگر سرکار ہمارے حال پر نظر دوڑائے تو ممکن ہیکہ ہماری زندگیوں میں بھی روشنی کی کرن نمودار ہوسکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا