سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ ایس اے کا پلوامہ کا دورہ

0
0

اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
پلوامہ؍؍سیکرٹری خوراک ، رسدات و امور ِصارفین پی کے پولے نے آج ضلع پلوامہ کے دورے کے دوران ضلع میں اشیائے ضروریہ و دیگر سپلائی پوزیشن کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اَفسروں کی ایک میٹنگ صدارت کی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ ایس اے کشمیر بشیر احمد خان، ڈپٹی کنٹرولر لیگل میٹرولوجی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک ٹی ایس اوز کے علاوہ آئی او سی ایل ، بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل کے گیس ڈیلروں نے شرکت کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے پلوامہ ضلع میں اشیائے ضروریہ کی موجودہ سٹاک اور سپلائی پوزیشن کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ تیل خاکی کے 2,28,000 لیٹر ، ایچ ایس ڈی اینڈ ایم ایس کے 6,33,422لیٹر ، چاول کی بڑی تعداد کے علاوہ رسوئی گیس کے 3,815سلنڈر ضلع میں موجود ہیں۔سیکرٹری نے اِس موقعہ پر ضلع میں مارکیٹ چیکنگ کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں۔ اُنہیں بتایا گیا کہ اَب تک 6195 یونٹوں کی چیکنگ کے دوران 1,860یونٹوں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں پائی گئی اور اُن سے 4,73,450 روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا۔سیکرٹری موصوف نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ مارکیٹ چیکنگ کے عمل میں تیزی لائیںاور ضلع میں قائم فلنگ سٹیشن اور گیس اَیجنسیوں کے معیار کو بھی پرکھیں۔اُنہوں نے میٹنگ کے دوران ضلع کے اُن علاقوں میں راشن کی ڈمپنگ کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا جہاں بھاری برفباری واقع ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا