لازوال ڈیسک
جموں؍؍مرکزی وزیر برائے جل شکتی گجندر سنگھ شکھاوت نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی۔شکھاوت اور لیفٹیننٹ گورنر نے پانی کے ذخائر کو تحفظ دینے ، قومی واٹر پالیسی ، گرائونڈ واٹر ڈیولپمنٹ اور جموںوکشمیر یوٹی میں جل جیون مشن کی عمل آوری پر تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے انٹگریٹیڈ واٹر منیجمنٹ پر بھی سیر حاصل بحث کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پانی کے ذخائر اور قدرتی وسائل کو تحفظ دینے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں میں اس سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔