معصوم بچی کے ساتھ کنویں میں کودي ماں، بچی کی موت

0
0

شیوپوری؍؍مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوري کے بھوتي تھانہ علاقہ کے ندنا گاؤں میں ایک خاتون اپنی 15 دن کی نوازائدہ بچی کے ساتھ کنویں میں کود گئی، جس سے ڈوبنے سے بچی کی موت ہو گئی جبکہ خاتون کو باہر نکال لیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ندنا میں رہنے والی بھارتی جاٹو (25) کل اپنے کھیت پر بنے کنویں میں اپنی بچی کے ساتھ کود گئی۔ اس واقعہ میں بچی کی ڈوبنے سے موت ہو گئی جبکہ ماں کو کنویں سے باہر نکال لیا گیا۔ اقدام خودکشی کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات سے ایسا لگتا ہے کہ خانگی تنازع کی وجہ سے بھارتی کنویں میں کودي ہوگی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا