خطہ پیر پنچال میں تازہ برف بھاری سے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر

0
0

افتخارجعفری/آکاش ملک

سرنکوٹ؍؍خطہ پیر پنچال میں تازہ برف بھاری سے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہو گئی ہے۔خطہ کے بالائی علاقوں میں پیر کے روز برف بھاری کا سلسلہ جاری رہا جبکہ میدانی و نچلے علاقوں میں منگل کی شب کو برف بھاری شروع ہوئی جس سے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔برف بھاری کی وجہ سے ہوئے نقصاںات کا ہنوز اندازہ نہیں ہو پایا ہے۔اگر تحصیل سرنکوٹ و گردونواح علاقوں کی بات کی جائے تو منگل کی شب سے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہے وہیں دیگر ضروری سہولیات بھی لوگوں کو میسر نہیں ہیں۔بجلی کے متعلق جب اے ای ای محکمہ بجلی سرفراز احمد سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ان کا فیلڈ اسٹاف متحرک ہے اور موسم کے سازگار ہونے پر بجلی سپلائی بحال ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بالائی علاقوں میں ذیادہ برف بھاری ہوئی ہے جس کی وجہ سے چند مقامات پر بجلی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے جس پر فیلڈ اسٹاف کام کر رہا ہے اور جلد ہی بجلی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا