ایس ایم وی ڈی ایس بی کے فنڈ کا ناجائز استعمال قابل تشویش:ولکشن سنگھ

0
0

گزشتہ پانچ برسوں میں شرائن بورڈ نے پانچ کروڑ روپئے کی امداد کی ہے
شلپا ٹھاکر
جموں ڈگر کرانتی سیناکے چیئرمین ولکشن سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک آر ٹی آئی سے اس بات کی وضاحت ہوئی ہے کہ شری ماتا وشنو دیوی شرائن بورڈ کسی بھی ضابطہ کے تحت غیر سرکاری تنظیموں ، غرباءاور مستحقین یا کسی اور ادارے میں امداد فراہم نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ شرائن بورڈ نے امداد فراہم کی ہے اور اب بورڈ ان مستحقین اور غرباءکے نام واضح کرنے سے گریز کر رہا ہے جنہیں امداد فراہم کی گئی ہیں ۔سنگھ نے کہا کہ انہوں نے جے کے ایس آئی سی میں بورڈ کے پی آئی او کے خلاف ایک شکائت بھی درج کروائی ہے ۔سنگھ نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہن آر ٹی آئی میں اس بات کا بھی انکشاف کی گیا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں شرائن بورڈ نے غیر سرکاری تنظیموں ، غرباء، مستحقین اور دیگر اداروں میں پانچ کروڑ روپئے کی امداد فراہم کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شرائن بورڈ اپنی ذمہ داریوں سے ہٹ کر کمرشل معاملات کو ترجیح دے رہا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا