کسانوں کی آمدن میں 2022ء تک دوگنا کیاجائے گا:وی کے سنگھ

0
0

مرکزی وزیر مملکت برائے سڑک ، ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ نے چنینی میں عوامی رابطہ پروگرام کا انعقاد کیا
ونے شرما

اودھمپور؍؍حکومت ہند کی طرف سے جموں وکشمیر میں عوامی رابطہ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے سڑک ، ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ جنرل (ریٹائرڈ)وی کے سنگھ نے کیندریہ ودیالیہ چنینی ضلع اودھمپور میں عوامی رابطہ پروگرام کا انعقاد کیا۔پروگرام میں کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ خورشید احمد شاہ،ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور ڈاکٹر پیوش سنگلا ، چیف انجینئر تعمیرات عامہ جموں دیس راج بھگت ، ایس ایس پی اوم پرکا پانڈے ،اے ڈی ڈی سی اشوک کمار ،بی ڈی سی چیئرپرسن ، تمام ضلع افسران کے علاوہ سرپنچ ، پنچ اور معزز شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور ڈاکٹر پیوش سنگلا نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور ضلع میں حکومت ہند کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف پروجیکٹوں اور فلیگ شپ سکیموں پر جاری عمل آوری کی تفصیلات پیش کیں۔چنینی ، نارسو ، گھورڈی و دیگر علاقوں کے چیئرپرسنوں نے وزیر مملکت کا پی آر آئیز کو بااختیار بنانے اور پنچایتی راج نظام کے قیام کے لئے شکریہ ادا کیا۔وی کے سنگھ نے دورے کے دوران آئی ڈی پی ایس کے تحت کُد گائوں میں ریسونگ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے 14ایف سی ، پی ایم اے وائی ، ایس بی ایم ، ایم جی نریگا کے تحت تکمیل شدہ کئی کاموں کا افتتاح کیا۔مرکزی وزیر مملکت کے ہمراہ کمشنرسیکرٹری تعمیرات عامہ اور ضلع ترقیاتی کمشنربھی تھے جنہوں نے اس موقعہ پر مختلف سکیموں کی عوامی بیداری کے لئے قائم کئے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا ۔وی کے سنگھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ایم او آر ٹی ایچ رہنما خطوط کے مطابق علاقہ میں خواتین کے لئے ڈرائیونگ انسٹی چیوٹ قائم کرنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر وزیر مملکت نے عوامی بہبودی کے لئے حکومت کی طرف سے چلائی جارہی کئی سکیموں کی عمل آوری کے بارے میں فیڈ بیک طلب کیا ۔انہوں نے اس موقعہ پر عوام الناس اور کئی مستحقین کے ساتھ بھی بات چیت کی۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے تمام مشکلات دور کئے جائیں گے بالخصوص کسان طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے مشروم کی پیداوار بڑھانے ، آرگنک فارمنگ کو وسعت دینے و دیگر ذرائع سرگرمیوں کو ترقی دینے کے اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ اس اقدامات کی بدولت کسانوں کی آمدن میں 2022ء تک دوگنا کیاجائے گا۔بعد میں وی کے سنگھ نے مختلف پنشن سکیموں کے تحت مستحقین میں چیک تقسیم کئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا