سی ای او لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍چیف الیکٹورل آفیسر جے اینڈ کے شیلندر کمار نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی ۔کمار نے لیفٹیننٹ گورنر کو یونین ٹریٹری جموںوکشمیر میں الیکشن کمیشن کی طرف سے لوگوں کو الیکٹورل عمل کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔کمار نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر میں پنچایتوں اور بی ڈی سیز کی خالی پڑی نشستوں کے لئے کئے جانے والے انتخابات کے سلسلے میں تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے آنے والے قومی ووٹرس ڈے کی تقریبات کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کے بارے میں بھی بریف کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے چیف الیکٹورل آفیسر کو ووٹروں کی انرولمنٹ میں اضافہ کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی۔ انہوں نے ووٹروں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا