جموں وکشمیر کو ترقی دینے کے لئے کئی نئی سکیموں کو رائج کیا گیا :کیلاش چودھری

0
0

عوامی رابطہ پروگرام : مرکزی وزیرمملکت برائے زراعت نے سانبہ میں کئی پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا
لازوال ڈیسک

وِجے پور؍؍مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت و فارم ویلفیئر کیلاش چودھری نے آج کئی تکمیل شدہ پروجیکٹوںکا اِفتتاح کیا او رضلع سانبہ میں کئی نئے کاموں کی شروعات کی۔اِس کے علاوہ وزیر موصوف نے رایہ موڈ بلاک وِجے پور میں ایک عوامی رابطے کے پروگرام کی صدارت کی۔ممبر پارلیمنٹ لوک سبھا جُگل کشور شرما نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔اس موقعہ پر سیکرٹری محکمہ زراعت منظور احمد ، ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ روہت کجھوریہ ، ڈائریکٹر کمانڈ ائیریا ڈیولپمنٹ سمیتا سیٹھی ، ایس ایس شکتی پاٹھک ، ایڈیشنل ڈی سی وِکاس گپتا کے علاوہ دیگر ضلع سیکٹورل افسران ، بی ڈی سی چیئرمین ، سرپنچ ، پنچ او رمقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔پروگرام کے دوران مرکزی وزیر نے جل جیون مشن کے تحت واٹر سپلائی سکیم رایا۔سوچانی اور پتی کے تجدید ی کام کی شروعا ت کی۔اُنہوں نے رانجھیرے ،رایا میں رایا سے پتی تک سڑک اور نالا ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔اِس موقعہ پر مرکزی وزیر نے محکمہ سماجی بہبود کے ایس ایم اے سکیم کے تحت مستحق لوگوں میں مالی امداد تقسیم کیا۔بعد میں ایک عوامی میٹنگ کے دوران مقامی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیلاش چودھری نے کہا کہ حکومت ہند نے سماجی بہبود سکیموں کے تحت کئی بہبودی کے پروگرام شروع کئے ہیں جن کی بدولت عوام الناس مستفید ہو رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کو ترقی دینے کے لئے کئی نئی سکیموں کو رائج کیا گیا ہے جن میں نئے میڈیکل کالج ، تعلیمی ادارے اور پی آر آئیز کو استحکام بخشنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔کھیتی باڈی سیکٹر کو مرکزی کی طرف سے ترقی دینے کے اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت ہند 2022ء تک کسانوں کی آمدن دوگنا کرنے کے لئے کئی بڑے اقدامات اُٹھارہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ سماج کی کلہم ترقی کے لئے ’’ سب کا ساتھ سب کا وِکاس اور سب کا وشواس ‘‘ پروگرام دردست لیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ اجوالا ، اُجالا ، ایس بی ایم ، آیوشمان بھارت ، جن آروگیہ ، پی ایم اے وائی ، پی ایم جے ایس وائی و دیگر کئی سکیمیں سماج کے پچھڑے طبقوں کی بہبودی کے لئے شروع کئے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا