ٹریفک پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کریک ڈاﺅن

0
0

اپنی حفاظت کیلئے ٹریفک قوانین کی پیروی کی جائے :شاہین وحید
لازوال ڈیسک
جموںٹریفک پولیس نے ایس پی ٹریفک دیہی جموں شاہین وحید کی قیادت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے ایک خصوصی مہم کا انعقاد کیا ۔اس دوران کئی گاڑیوں کو چالان کے علاوہ ضبط بھی کیا گیا ۔واضح رہے اس مہم کے چلتے ہوئے مجموعی طور پر 4442 گاڑیاں کے چالان کاٹے گے جبکہ 140 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ کل 4442 گاڑیوں میں سے 435 گاڑیوں کو اوور لوڈنگ کے معاملے میں جبکہ 751 گاڑیوں کو ہےلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے ،سیٹ بیلٹ کے بغیر 522 جبکہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے 501 گاڑیوں اور 26 گاڑیوں کو موبائل فون کے استعمال کے معاملے میں،128 تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف ،134 گاڑیوں کو ٹیپ ریکارڈر استعمال کرنے پر اور 135 گاڑیوں کو پریشر ہارن استعمال کرنے پر چالان کئے گئے ۔واضح رہے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے سے قبل ان کو مشورات سے بھی نوازہ گیا ۔اس سلسلہ میں ایس پی ٹریفک دیہی جموں شاہین وحید نے لوگوں کو مشورات سے نوازتے ہوئے کہا کہ اپنی حفاظت کیلئے ٹریفک قوانین کی پیروی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مکمل طور پر معاشرے کو اس عمل میں حصہ لینا ہے اور ذمہ داری سنبھالنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں، نافذ کرنے والی مہم زیادہ سخت کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا