بھوپال؍؍ مدھیہ پردیش سیاحت میں گزشتہ ایک سال میں قومی سطح پر 16 ایوارڈز حاصل کر ملک بھر میں جہاں اپنی شناخت اور مضبوط کرنے میں کامیاب رہا ہے، وہیں ریاست کو آگے بڑھانے کی سمت میں کمل ناتھ حکومت مکمل طور پر کامیاب ثابت ہو رہی ہے۔ صوبہ سیاحت میں پہلے کی طرح ہی دنوں دن آگے بڑھ رہا ہے۔ نئی کمل ناتھ حکومت اپنے اس ایک سال کی مدت میں سیاحت پر 136 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ریاستی حکومت دی جدید کاری کو اہمیت:اس سلسلے میں وزیر سیاحت سریندر سنگھ بگھیل نے بتایا کہ ہماری حکومت کی سیاحت کو لے کر پالیسی بالکل واضح ہے۔ ہمیں مدھیہ پردیش کے تمام اہم سیاحتی مقامات کو عالمی شناخت دلانی ہے ۔ مدھیہ پردیش کے شہروں، میٹروز کے ساتھ ملک اور بیرون ملک میں روڈ شو کر سرمایہ کاروں کو ریاست میں سرمایہ کاری کے لئے حوصلہ افزا کی گئی۔ اس سے سیاحت میں روزگار کے نئے مواقع تیا ر کئے گئے اور آمدنی میں بھی اضافہ کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ یہ رہے بڑے فیصلیـ:وزیر سیاحت بگھیل نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں سرمایہ کاروں کے لیے وسیع، آسان اور شفاف سیاحتی پالیسیاں بنائی گئیں۔ اندور، بھوپال، گوالیار اور جبل پور میٹروپولیٹن سے ریاست کے سیاحتی مقام کیلئے ہیلی کاپٹر سہولت جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ میں ریاستی حکومت کی جدید کاری والی سیاحتی پالیسی کے تحتہاٹ ایئر بیلون، وائلڈ لائف ریزارٹ، میگا اور الٹرا منصوبوں کیلئے اچھے گرانٹ اور مراعات دی گئیں۔ اس کے علاوہ درج ذات فہرست اور قبائلی صنعت کاروں کو اور دور دراز اور ناقابل رسائی علاقوں میںتشکیل دیے جانے والے سیاحتی منصوبوں کیلئے 5 فیصد اضافی اخراجات کا سرمایہ گرانٹ دیئے جانے کا انتظام کیا گیا۔ ریاست میں تین نئے فوڈ کرافٹ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں آنے والے سیاحوں کو دیہی تجربہ فراہم کرنے کے لئے سیاحتی مقامات کے قریب منتخب گائوں میں دیہی سیاحت کو فروغ دینے کا فیصلہ ہوا ۔ ایسے ہی دیگر تمام بڑے فیصلے گزشتہ ایک سال کے دوران ہماری حکومت کے ذریعہ لئے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مدھیہ پردیش کو اس سال قومی سطح پر 16 ایوارڈز حاصل ہوئے ہیں۔ ریاست میں بڑھتی سیاحتی ترقی کو لے کر وزیر بگھیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں ریاست میں سیاحت کی ترقی کو لے کر مرکز کا مکمل تعاون حاصل رہا ہے۔ ہمارے لئے یہ خوشگوار ہے مدھیہ پردیش سے ہی مرکز میں ثقافت اور سیاحتی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) مسٹر پرہلاد پٹیل ہیں۔ یہ ان کا بھی ریاست ہے، تو وہ ہماری کہی باتوں کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ بڑی منصوبوں پر کام شروع کرنے کے ساتھ ریاستوں میں کئے جا رہے روڈ شو۔مدھیہ پردیش میں بڑھتی سیاحتی ترقی کو لے کر کمشنر مدھیہ پردیش سیاحتی بورڈ اور مدھیہ پردیش سیاحتی ترقی کارپوریشن کے سیکریٹری فیض احمد قدوائی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں جو بڑے اقدامات اس سمت میں کئے گئے تو علاقائی یونٹ اورچھا، کھجوراہوں اور بھوپال کو ڈیسٹنیشن وینڈنگ سہولت کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ کھجوراہو کے پاس کٹنیڈیم میں 10 جدید کمروں، منی کھیڑا ڈیم پر 8 کمرے اور قلعہ کوٹھی چندیری میں 6 کمروں کے ہوٹل بنائے گئے۔ بودھ مت سے متعلقہ مقامات دیئورکوٹھار بھرہت اور سانچی کے قریب ترقیاتی کام کئے گئے ہیں، اس کی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں اور بھارتی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔فیض احمد قدوائی نے بتایا کہ 12 بڑے شہروں میں گزشتہ ایک سال میںٹریول ایجنٹ اور ٹور آپریٹر تربیتی پروگرام ’ایم پی ایکسپرٹ‘ اور قومی سطح پر اور مختلف ریاستوں میں روڈ شو کئے گیے۔ اس کے علاوہ، 14 سیاحتی منصوبوں کے قیام پر 17 کروڑ 69 لاکھ روپے سرمائے کی گرانٹ دی گئی۔ اس کے نتیجے میں ایک سال میں 136 کروڑ کا سرمایہ کاری ہوئی ، جس سے ہوٹلوں میں 543 کمروں کی تعمیر ہوئی۔ اس کام میں تقریباً 2050 لوگوں کو روزگار ملا ہے۔ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو سیاحت سے شامل کرنے کی کوشش جاری۔نوجوانوں کو سیاحت سے منسلک کرنے کے لئے سیکرٹری فیض احمد قدوائی نے بتایا کہ سیاحت کارپوریشن مشہور گروپوں کے ذریعے تربیت دلانے کا فیصلہ لے چکا ہے۔ برانڈیڈ ہوٹلوں کے فروغ کی پالیسی، فارم اسٹے، گرام اسٹے منصوبہ (رجسٹر اور ریگولیشن) کی منصوبہ بندی -2019 سے بنائی گئی ہے۔ فلم سیاحت پالیسی بھی جلد بنائی جا رہی ہے۔ فی الحال ریاست کے سیاحتی مقامات میں تقریباً ً6-7 فلم ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اورکئی شوٹنگ چل رہی ہے۔ اس سال سیاحتی محکمہ کے ذریعہ ایم.پی. انسٹی ٹیوٹ آف ہاسپٹیلٹی میں ٹریولس اینڈ ٹورازم اسٹڈیز موضوع پر بی بی اے کورس شروع کیا گیا۔