پردیش یوتھ کانگرس کے قومی سیکرٹری و ریاستی یوتھ کانگرس انچارج شیشپال اکھروال نے

0
0

شارخ بھٹی کو ادھمپور ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کا جنرل سکریٹری نامزد ہونے پر دی مبارکباد
ندیم اقبال کٹوچ
رام بن // پردیش یوتھ کانگرس کے قومی سیکرٹری و ریاستی یوتھ کانگرس انچارج شیشپال اکھروال نے بٹوت سے تعلق رکھنے والے یوتھ کانگرس لیڈر شارخ بھٹی کو ادھمپور ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کا جنرل سیکرٹری نامزد کیا ہے ۔ریاستی پردیش یوتھ کانگرس کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ادھمپور ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے سیکرٹری شارخ بھٹی کو حلقہ کی جنرل سیکرٹری کی زمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔پارٹی اعلیٰ ہائی کمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیم یوتھ کانگرس ضلع رام بن نے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے رہنما شارخ بھٹی کو مبارک باد پیش کی ہے ۔ان کے مطابق شارخ بھٹی ایک مہنتی لیڈر ہیں اور جماعت کو بنیادی سطح سے مضبوط کرنے کے لئے گزشتہ کئی سالوں سے دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس فیصلے کو جماعت کے لئے وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے آل انڈیا کانگرس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری و موجودہ لیڈر آف اپوزیشن غلام نبی آزاد، ریاستی یوتھ صدر پرنو شگوترہ، نیشنل سیکرٹری شیش پال, ریاستی نائب صدر ستیش شرما, پارلیمانی حلقہ صدر پنکج شرما و جماعت کے دیگر لیڈران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ضلع صدر کانگرس کمیٹی رام بن نے بھی ریاستی یوتھ کانگرس کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے شارخ بھٹی کو نئی زمہ داریوں کے لئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا