ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے انتظامات کو حتمی شکل دی
کپوارہ؍؍ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے آج تمام متعلقہ آفیسران ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران یوم جمہوریہ 2020ء کے سلسلے میں انتظامات کو حتی شکل دی۔ترقیاتی کمشنر نے آفیسران پر زوردیا کہ وہ اس قومی تقریب کے انعقاد کے لئے بہتر انتظامات کریں اور تقریب کے دوران ماتحت عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ یوم جمہوریہ کے سلسلے میںسب سے بڑی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائینز کپوارہ میں منعقد ہوگی جہاں جے کے پی ،جے کے اے پی ،آئی آر پی ،بی ایس ایف ،سی آر پی ایف اورایف پی ایف کے علاوہ سکولی بچوں کی ٹکڑیاں پریڈ میں حصہ لیں گی۔اس موقعہ پر آفیسران نے ترقیاتی کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ تقریب کے احسن انعقاد کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔ترقیاتی کمشنر نے آفیسران پر زوردیا کہ وہ تقریب کے احسن انعقاد کے لئے قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں ۔انہوںنے تمام متعلقہ محکموں پر زوردیا کہ وہ تقریب کے سلسلے میں تمام انتظامات کو یقینی بنائیں۔