پنتھرس سربراہ کی نئی دہلی میں سیکورٹی واپس لی گئی

0
0

بھیم سنگھ کی صدر سے مداخلت کی درخواست
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے انہیں نئی دہلی میں رہنے اور دورہ کے دوران ملی ہوئی وائی زمرہ کی سیکورٹی واپس لئے جانے کے معاملہ میں ہندستان کے صدر رامناتھ کووند کو خط لکھ کر ان سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔انہوں نے صدر کو لکھے خط میں بتایا کہ انہیں جموں وکشمیر میں زیڈ سیکورٹی ملی ہوئی جبکہ نئی دہلی میں رہنے اور دورہ کے دوران انہیں وائی زمرہ کی سیکورٹی ملی ہوئی تھی جہاں وہ سپریم کورٹ میں سینئر وکیل کے طورپر پیش ہوتے تھے اور جموں وکشمیر میں ہندستان کے الیکشن کمیشن کے ذریعہ تسلیم شدہ جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے بانی اور سرپرست اعلی ہونے کے ناطے سیاسی کام کاج دیکھتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پنتھرس پارٹی جموں وکشمیر کے باقی ملک کے مکمل انضمام کے لئے دس دہائیوں سے یونیورسٹی سے لیکر سیاسی پلیٹ فارم اور جموں وکشمیر اسمبلی کے فلور سے جدوجہد کررہی ہے اور کشمیر سے کنیا کماری تک ایک جھندے اور ایک آئین کے لئے لڑرہی ہے جس سے جموں وکشمیر میں رہنے والے ہندستانی شہریوں کی تمام بنیادی حقوق حاصل ہوسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ حالانکہ مجھے نئی دہلی میں رہنے کے دوران وائی زمرہ میں ہیں پھر بھی انتظامیہ نے انہیں صرف تین پی ایس او دیئے ہوئے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ آج دوپہر مجھے سیکورٹی ہیڈکوارٹر سے پی ایس او کے ذریعہ تحفہ ملا کہ ان کی سیکورٹی ہٹائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزت ماب صدر اس معاملہ میں مداخلت کرکے برابری اور انصاف یقینی بنائیں جس کا میں ایک قومی سیاسی تحریک چلانے والی نیشنل پنتھرس پارٹی کا ایک سیاسی کارکن ہونے کے ناطے حقدار ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا