جے ٹی جی سی نے گالف کیڈیز ریپبلک کپ ۔ 2020 کا انعقاد کیا

0
0

جموں؍؍جموں توی گالف کورس نے آج یہاں گالف کیڈیز ریپبلک کپ ۔ 2020 کا انعقاد کیا ۔ یہ ٹورنامنٹ جے ٹی جی سی کے وجود میں آنے کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا ٹورنامنٹ ہے ۔ اس ٹورنامنٹ میں جے ٹی جی سی کے 32 کیڈیز نے شرکت کی ۔ جنہیں آٹھ فور بالوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ سیکرٹری جی ٹی جی سی لال چند نے جیتنے والے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ کیڈیز کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم دستیاب ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کیڈی ایک اہم حصہ ہے جو گالف کھیل میں کلیدی رول ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹوں کا مستقبل میں بھی انعقاد کیا جائے گا ۔ بعد میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں ، مومنٹوز اور اسناد عطا کئے گئے ۔ اس ٹورنامنٹ میں جے ٹی جی سی سدھڑا کے ارکان اور کلب منیجمنٹ نے تعاون پیش کیا تھا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا