طالب علموں کا تبادلہ پروگرام

0
0

جموں وکشمیر کے 110 طالب علموں پر مشتمل گروپ تامل ناڈو کیلئے روانہ
ہردیش کمار نے گروپ کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍چناب خطے کے مختلف سرکاری سکولوں کے 110 طالب علموں پر مشتمل گروپ سماگراہ شکھشا کے طالب علموں کے ایکسچینج پروگرام کے تحت تامل ناڈو کے لئے روانہ ہوا ۔ گروپ کو سکولی تعلیم محکمہ کے کمشنر سیکرٹری ہردیش کمار سنگھ نے ٹیچرس بھون سے جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔یہ طالب علم ڈوڈہ ، رام بن اور کشتواڑ کے مختلف ہائی او رہائیر سکینڈری سکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔طالب علموں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ اِس پروگرام کا مقصد طالب علموں کو دیگر علاقوں کے طرزِ تعلیم اور طرزِ حیات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے دوروں سے طالب علموں کو اپنے ملک کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جانکاری حاصل کرنے کا موقعہ ملتا ہے۔بعد میں سماگراہ شکھشا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارون منہاس نے طالب علموں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس پروگرام کے انعقاد کے لئے اُن اساتذہ کی کوششوں کی سراہنا کی جنہوں نے سخت خراب موسمی حالات کے باوجود طالب علموں کو تامل ناڈو بھیجنے کو یقینی بنایا۔اُنہوں نے کمشنر سیکرٹری کو جانکاری دی کہ سماگراہ شکھشا کے تحت اب تک تین ہزار سے زائد طالب علموں کو ملک کے مختلف حصوں میں بھیجا گیا ہے اور تامل ناڈو جموں وکشمیر کے ساتھ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت اشتراک کر رہا ہے ۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ایجوکیشن جمو ںانورادھا گپتا کے علاوہ چیف ایجوکیشن آفیسر جموں کلبیر سنگھ ، فیلڈ آفیسر سماگراہ شکھشا پیرزادہ مشتاق او رکئی دیگر افسران بھی موجو دتھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا