’ مستحقین تک سکیموں کی وسیع جانکاری پہنچانے کی ضرورت‘

0
0

مرکزی وزیر مملکت پی سی سارنگی کے ہاتھوں کٹھوعہ میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح
لازوال ڈیسک

کٹھوعہ؍؍بھیڑ و پشو پالن ، ماہی پروری اور چھوٹی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت پرتاپ چندرا سارنگی نے آج کہاکہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر کی مجموعی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے ۔کٹھوعہ ضلع کے بلاور سب ڈویژن کے رام کوٹ علاقے میں عوامی رابطہ پروگرام کے دوران ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس سلسلے میں مرکزی سرکار کی جانب سے عملائی جارہی مختلف سکیموں کا تذکرہ کیا۔اس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت نے رام کوٹ میں 49.50 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے مشترکہ سہولیت مرکز ،کاندھار نو سے نند تک ، دھار روڈ سے برداتا تک 219.34لاکھ روپے اور 142.52 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی دو سڑکوں کو عوام کے نام وقف کیا۔وزیر موصوف نے میریج اسسٹنس سکیم کے تحت مستحقین میں 2.55لاکھ روپے کے 6چیک بھی تقسیم کئے۔ اُنہوں نے اجوالا یوجنا کے مستحقین میں پانچ ایل پی جی کنکشن بھی فراہم کئے۔مختلف مرکزی سکیموں کے فوائد کے بارے میں بولتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ضمن میں ذاتی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں تاکہ سماج کے پسماندہ اور غریب طبقے تک سکیموں کے فوائد پہنچائے جاسکیں۔انہوں نے مستحقین تک سکیموں کی وسیع جانکاری پہنچانے پر زور دیا۔اُنہوں نے رام کوٹ میں 12کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کئے گئے ڈگری کالج کے لئے لوگوں کو مبارک باد دی۔ا س سے قبل وزیر مملکت نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے جانکاری سٹالوں کا معائینہ کیا۔ڈپٹی کمشنر او پی بھگت نے ضلع میں مختلف ترقیاتی حصولیابیوں کے بارے میں وزیر مملکت کو جانکاری دی۔پنچوں ، سرپنچوں اور بی ڈی سی سربراہوں نے مختلف عوامی مطالبات کو ترقیاتی ضروریات مرکزی وزیر کی نوٹس میں لائیں۔شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے سی ای او اور بلاور کے اے ڈی سی بھی وزیر مملکت کے ہمراہ تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا