لازوال ڈیسک
نئی دلیخوراک ، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امو رکے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے آج وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں ضلع راجوری اور پونچھ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر نے جموں ۔ راجوری ۔ پونچھ ریلوے لائن کا معاملہ مرکزی وزیر کے ساتھ اُٹھاتے ہوئے کہاکہ یہ ریلوے رابطہ ایک خاص خطے کی ترقی کیلئے ضروری ہے اور ان دو اضلاع کی ترقی میں سست رفتاری کی وجہ ریل رابطے کی کمی بتائی جاتی ہے ۔پروجیکٹ کے بارے میں روشناس کرتے ہوئے وزیر نے ڈاکٹر سنگھ سے کہا کہ جموں ۔ پونچھ ریلوے پروجیکٹ 22 مارچ 2012ءکو ایک قومی پروجیکٹ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھااور وزیر اعظم نے ضلع پونچھ کے دورے کے دوران متعلقہ ریلوے لائن کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ ا س ریلوے لائن کو بچھانے کے سلسلے میں ناردن ریلوے کنسٹرکشن آرگنائزیشن نے ایک ضمنی سروے کا اہتمام کیا تھالیکن آج تک اس پروجیکٹ پر کوئی خاص پیش رفت درج نہیں کی گئی ۔ڈاکٹر جتندر سنگھ وزیر موصوف کے مطالبات بغور سنے اور یقین دلایا کہ یہ معاملات وہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھا ئیں گے تاکہ ان دو اضلاع کو ریلوے لائن کی سہولیت فراہم کی جاسکے۔