الیکٹورل بانڈ پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ سپریم کورٹ نے الکٹورل بانڈ پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔الیکٹورل بانڈ پر روک لگانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ کورٹ نے دو ہفتے میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس معاملے پر اگلی سماعت دو ہفتے بعد ہو گی۔ پٹیشن ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارم (اے ڈی آر) نے دائر کی ہے۔درخواست گزار کی جانب سے وکیل پرشانت بھوشن نے کورٹ سے کہا کہ حکومت نے اس کا غلط استعمال کیا ہے۔ اس کالے دھن کو فروغ مل رہا ہے۔ عرضی میں الیکٹورل بانڈ اسکیم 2018 پر روک لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ 2019 کے عام انتخابات کے پہلے الکٹورل بانڈ پر روک لگانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ الکٹورل بانڈ کے ذریعے ملے چندے کی معلومات الیکشن کمیشن کو دیں۔ اس وقت کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے اپنے عبوری حکم میں کہا تھا کہ یہ معلومات 31 مئی تک الیکشن کمیشن کو سیل بند لفافے میں دی جائے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ 15 مئی تک انہیں الکٹورل بانڈ کے ذریعے جو بھی چندہ ملا ہے، اس کی معلومات 31 مئی تک سونپیں۔ یہ سیل بند لفافے الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت تک رہے گا، جب تک سپریم کورٹ اس معاملے میں آخری فیصلہ نہیں کر لیتا ہے۔ سپریم کورٹ نے الکٹورل بانڈ پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا