ماسکو، 20 جنوری (اسپوتنك) ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے دوران کردستان کی علاقائی حکومت کے صدر نچیر وان بارزانی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس اور کئی دوسرے اعلی حکام کے ساتھ بات چیت کرنے کا پروگرام ہے ۔ ڈیووس کے سوئس الپائن شہر میں 21 سے 24 جنوری تک ہونے والے 50 ویں سالانہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں کردستان کی علاقائی حکومت کے صدر نچیر بار زانی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس اور کئی دوسرے اعلی حکام کے ساتھ بات چیت کا پروگرام ہے ۔ ڈیووس فورم کا تھیم ’’اسٹیک ہولڈرز فور کوسویو اینڈ سسٹینیبل والڈ‘‘ہے ۔ کانفرنس کے دوران مسٹر نچیربارزاني، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔ ان کی دنیا کے دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات کی توقع ہے ۔ اس ملاقات کے دوران بین الاقوامی برادری کے ساتھ کردستان علاقے کے تعلقات کو مضبوط بنانااور علاقائی اور عالمی امور پر کردستان علاقے کی پالیسیوں اور صورت حال سے آگاہ کرنے کی امید ہے ۔ اس دوران وہ خلیج فارس، عراق اور شام میں امن و استحکام پر علاقائی بحران کے اثرات کے بارے میں بات چیت کریں گے ۔