متحدہ کلاس فورتھ فورم کااجلاس، ضلع صدورنامزد

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍متحدہ کلاس چہارم فورم نے ایک میٹنگ کا اہتمام سانبہ میں کیا،۔ میٹنگ کی صدارت اس کے صدر سنی سادھو نے کی۔فورم کے صدر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کلاس چہارم کے ملازمین کے حقیقی مطالبات اُبھارے ،جس میں انیمل ہسمنڈری اور ایس ایم سی کی طرز پر نام کی تبدیلی کامطالبہ بھی شامل کیاگیا۔اس موقع پر موجود حاضرین کا کہنا تھا کہ پوری ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے کے باوجود کلاس چہارم کے ملازمین کو حکومت نے کبھی انعام نہیں دیا۔ فورم نے 2 دن کی اضافی تنخواہ کا بھی مطالبہ کیا کیونکہ ہم دفاتر اور اسکول کے دوسرے وقت میں اپنے شیڈول ڈیوٹی کا زیادہ وقت گزارتے ہیں۔اجلاس میں قرارداد منظوری کی گئی،جبکہ شیو کمار، عبد الحمید اور نثار احمد ایتو کو بالترتیب سانبہ ، بڈگام اور اننت نانگ کے صدورکے طور پر نامزد کیا گیا ۔دیگر رکن میٹنگ میں موجود تھے جو ان میں ہنیش شرما،سجیت کمار، ناصر ، اشوک کمار ڈوگرا ،کے ڈی اشوک ،بلال احمد اور غلام محمد شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا