کچھ توہے جس کی پردہ داری ہے!

0
0

ایک سال بعد بھی آر ڈی ڈی مینڈھر آر ٹی آئی کا جواب دینے میں ناکام رہا
نمائندہ لازوال

مینڈھر؍؍رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) ایکٹ کی خلاف ورزی کی ایک واضح مثال کے طور پر ، جو دوسری صورت میں نظام میں شفافیت لانے کے لئے ہے ، محکمہ دیہی ترقی ایک سال قبل درج کی گئی ایک آر ٹی آئی کو جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔ آر ٹی آئی ناظم علی خان کی طرف سے دائر کی گئی تھی ۔اپنی آر ٹی آئی میں ، خان نے بلاک ڈویلپمنٹ آفس مینڈھر کے تحت کاغذات پر چلائے جانے والے کچھ بنیادی ترقیاتی کاموں کی معلومات طلب کی تھی۔خان نے کہا کہ انہوں نے 20 جنوری ، 2019 کو آر ٹی آئی درج کروائی لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا اور اس کے بعد بھی بلاک ڈویلپمنٹ آفس مینڈھر سے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ وقتا فوقتاًیادداشتیں جاری کی گئیں ، لیکن وہ آر ٹی آئی سے لاعلم رہے۔انہوں نے کہا کہ آر ٹی آئی کی پہلی اپیل دسمبر، 2019 میں کی گئی لیکن ایک مہینے بعدڈائریکٹر دیہی ترقی جموں کے دفتر میں دائر کیا گیا تھا وقت گزر چکا ہے اور کوئی جواب بھی ڈائریکٹر کے دفتر سے نہیں آیا،”یہ نظام میں شفافیت لانے کی کوششوں کو کچلنے کے لئے اوپر سے نیچے تک سب تلے ہوئے ہیں،” خان نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے جو دیہی ترقی محکمہ میں آر ٹی آئی کی خلاف ورزی کی جانچ کروائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا