وزیر میگھوال نے ڈاکٹر امبیڈکر سے متعلق کتاب جاری کی

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پر ایک کتاب شائع کی گئی۔ مرکزی وزیر ارجن رام میگوال نے جموں و کشمیر کے 15 کانونٹ اسکولوں کے ڈاکٹر امبیڈکر گروپ کے معروف مصنف ، شاعر اور ڈاکٹر امبیڈکر گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر گیان چند ڈوگرہ کی لکھی ہوئی کتاب کا اجرا کیا۔وزیر کو بتایا گیا کہ گیان چند ڈوگرہ نے پہلے ہی 12 کتابیں لکھی ہیں جنہیں ہندوستان کے معزز صدر کے آر نارائنن اور دیگر نامور شخصیات نے جاری کیا۔ارجن رام میگھوال نے گیان چند ڈوگرہ کی محنت کو سراہا اور یقین دلایا کہ وہ طلبا کی فلاح و بہبود کے لئے درکار اپنا بھرپور تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کو دنیا کو بہتر طور پر سمجھنے اور لگن اور پاکیزگی کے ساتھ تمام مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔بی جے پی ایس سی مورچہ اسٹیٹ پربھاری چندی گڑھ سریندر بھگت اور جنرل سیکریری والمیکی صدر اسمبلی سبھا بھارتی ہنس نے وزیر کو شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انسانیت کاز کے طور پر ضرورت مندوں اور محروموں کو تعلیم فراہم کرنے کے نیک مقصد میں مکمل تعاون کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا