بچوں کو قطرے پلانے کا کام شدومد سے جاری ،عوام بیدار،حکام ہوشیار
ریاض ملک
منڈی ؍؍؍؍ہندوستان کو پولیو جیسی مہلک بیماری سے پاک کرنے کی خاطر منڈی میں ایک لاکھ چھیاسی ہزار بچوں میں 0سے 5 سال کے چھبیس ہزار ایکسو چونسٹھ بچوں کو پولیو خوراک کے قطرے پلانے کا کام شدومد سے جاری ہے۔اس حوالے سے مزید جانکاری دیتے ہوے ڈاکٹر عبدالقیوم نے بتایاکہ اس مہم کے لئے 140پولیو مراکز قائیم کئے گیے ہیں – جن میں سے چار موبائیل ٹیمیں بھی کام پر لگائی گئی ہیں – جس کے لئے کل ہر مرکز پر چارچار افراد کی ٹیم بناکر زمہ داری لگائی گئی ہے- ان مراکز پر 26 سپروائیزر مقرر تھیں جو پوری طرح تمام علاقوں میں مراکز کے کام کاج پر نظر رکھیں گیں – انہوں نے کہا کہ یہ مہم آگے 20اور 21 جنوری کو بھی جاری رہے گی اور ہماری ٹیمیں گھرگھر جاکر پولیو خوارک کے قطرے بچوں کو پلائیں گے – اس مہم کے لئے ہیلتھ عملہ این ایچ ایم سٹاف آنگن اس واڑی ورکروں اور آشا ورکرو کی مدد بھی لی جارہی ہے- تاکہ کوئی بھی زیرو سے پانچ سال تک کا کوئی بچہ اس قطرے سے محروم نہ رہے- انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا ہندوستان پوری طرح اس مہلک بیماری سے پاک ہے البتہ پڑوسی ممالک کی ہوائوں کے خطرات کے باعث یہ مرحلہ کیا جارہاہے۔