حکومت نے برف سے متاثرہ علاقوں میں سٹاک اور سپلائی پوزیشن کا جائیزہ لینے کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت نے برف سے متاثرہ علاقعں بالخصوص دیہی علاقوں میں سٹاک و سپلائی پوزیشن اور دیگر امور کا جائیزہ لینے کیلئے ایک ٹیم کی تشکیل کو منظوری دی ہے ۔ اس تعلق سے جی اے ڈی کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیم اشیائے ضروریہ کے سٹاک اور سپلائی پوزیشن کا جائیزہ لے گا اور ضرورت پڑنے پر باہمی رابطے کو بھی یقینی بنائے گا ۔ ٹیم میں ڈویژنل کمشنر کشمیر ، آئی جی پی ٹریفک ، سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے ، ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے جموں ، ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے کشمیر اور ایڈیشنل سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے شامل ہیں ۔ ٹیم صورتحال کا جائیزہ لے کر ایک تفصیلی رپورٹ داخل کرنے کے ساتھ ساتھ 25 جنوری 2020 تک برف سے متاثرہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی میں بہتری لانے کیلئے اقدامات بھی تجویز کرے گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا