گاندربل؍؍ترقیاتی کمشنر گاندربل نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں یوم جمہوریہ2020ء کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ضلع میں سب سے بڑی تقریب فیزیکل ایجوکیشن کالج گڈورہ میں منعقد ہوگی جہاں مہمان خصوصی قومی پرچم لہرائیں گے اور پریڈ پر سلامی لیں گے۔اس موقعہ پر بتایاگیا کہ پریڈ میں ضلع پولیس ،سی آر پی ایف،آر مڈ پولیس،این سی سی ،پی ٹی ایس منیگام اورطلبأ کی ٹکڑیاں مارچ پاسٹ میں حصہ لیں گی۔بعد میں سکولی بچے ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کریں گے۔تقریبات کو کامیاب بنانے کے لئے ترقیاتی کمشنر نے آفیسران پر قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے پر زوردیا انہوںنے کہا کہ تقریب کے دوران تمام ملازمین کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے