اننت ناگ؍؍گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول اننت ناگ میں الیکٹورل لٹریسی کلب ( ای ایل سی) کے رول کو مزید مستحکم بنانے کے موضوع پر چار روزہ تربیتی پروگرام شرو ع ہوا۔اِس پروگرام میں ایس وی ای ای پی کے نوڈل آفیسر فیاض احمد شیخ کی سربراہی میں مختلف ہائی اور ہائیرسکینڈری سکولوں کے 108 نوڈل آفیسر حصہ لے رہے ہیں۔اِس سلسلے میں منعقد ہ اِفتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض احمد شیخ نے جمہوریت کو وُسعت دینے اور جمہوری اِداروں کو مزید مستحکم بنانے میں ای ایل سی کے رول کو اُجاگر کیا۔اُنہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ طالب علموں کو ای ایل سی کے دائرے میں لایا جانا چاہیئے تاکہ اہل ووٹروں کی تعداد میں اِضافہ کیا جاسکے