ڈپٹی کمشنروں کو برف او ربارش سے متاثرہ کسانوں میں ریلیف تقسیم کرنے کی ہدایت دی

0
0

 

جموں// چیف سیکر ٹری بی وی آر سبھرامنیم نے آج ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کشمیر صوبے اور جموں صوبے کے کچھ حصوں میں برفباری سے پیداہوئی صورتحال او رلازمی خدمات کی بحالی کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں تعمیراتِ عامہ ، خوراک و امور صارفین اور محکمہ بجلی کے اعلیٰ اَفسروں کے علاوہ دیگر کئی عہدہ داروں نے شرکت کی۔صوبائی کمشنر کشمیر اور کے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے کشمیر صوبے میں بجلی اور پانی کی بحالی کے علاوہ سڑکوں سے بڑف ہٹانے او رضروری اشیاء و ادویات کی دستیابی کے بارے میں صوبائی کمشنر کشمیر اور ڈپٹی کمشنروں سے تفصیلات حاصل کیں۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ کشمیر صوبے میں بجلی اور پانی سپلائی پوزیشن بھائی برفباری کے باوجود اطمینان بخش ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ خطے میں 80فیصد سڑکوں سے برف ہٹائی گئی ہے اور یہ کام دن رات جاری ہے۔صوبائی کمشنر نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ برف ہٹانی کی 22نئی مشینیں سری نگر پہنچائی گئی ہیں اور اِن مشینوں کو اگلے دو روز کے اندر مختلف اَضلاع میں کام پر لگایا جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مارچ 2020ء تک جدید قسم کی برف ہٹانے کی مشینیں سری نگر پہنچ جائیں گی۔ڈویژنل کمشنر نے مزید کہا کہ کشمیر میں تیل خاکی ، اَدویات ، رسوئی گیس اور غذائی اجناس کا وافر سٹاک موجود ہے اور 70 سڑک پیٹرولیم مصنوعات اور رسوئی گیس لے کر آج شام تک سری نگر پہنچ رہی ہیں۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایات دیں کہ وہ سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ پر سری نگر کی طرف جارہی پیٹرولیم مصنوعات اور رسوئی گیس سے لدھے ٹرکوں کو ترجیحی بنیادوں پرسری نگر پہنچائیں۔اُنہوں نے امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے سیکرٹری کو 23سے 27؍ جنوری تک سری نگر میں رہے اور مختلف اضلاع میں ضروری اشیاء کی دستیابی کا جائزہ لیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈپٹی کمشنروں کے پاس مناسب رقومات دستیاب رکھی گئی ہیں ۔اُنہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ برفباری اور بارش سے متاثرہ کسانوں کے حق میں ایس ڈی آر ایف کے تحت رقومات واگذار کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا