بیدار تا ڈنوگام براچھڑی روڈ پسیوں کی زد میں

0
0

عوام نے انتظامیہ سے جلد سڑک پر سے پسیاں ہٹانے کی اپیل
ریاض ملک

منڈی؍؍تحصیل منڈی کی پنچایت بیدار تا ڈنوگام جانے والی 3 کلو میٹر سڑک شدید بارشوں کی وجہ سے پسیوں اور بڑے بڑے پتھروں سے کی ذد میں آکر کئی جگہ سے بلکل برباد ہوچکی ہے- بیدار تا ڈنوگام سڑک جس سے ڈنوگام کی پانچ ہزار عوام کو فائیدہ ہوتا ہے۔ جو کہ اب پسی کی ذد میں ہے اس موقع پر فاروق احمد نے نمائیندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سڑک پانچ ہزار عوام پر مشتمل ہے اور اس سڑک پر پسی پڑنے کی وجہ سخت پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ یہاں پر اس سڑک اس دوران ارشاد احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک سے ڈنوگام کی عوام کو بہت فائیدہ ملتا ہے لیکن پسی اور بڑے بڑے پھتر گرنے سے سڑک پوری طرح سے بند ہوچکی ہے۔ اس دوران بیمار مریضوں کو ہسپتال لیکر جانے میں راشن لانے میں سخت پریشانیاں درپیش ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ڈنوگام سڑک سے مشین لگواکر جلد از جلد صاف کروائی جائے تاکہ عوام کی عوام مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرف توجہ مرکوز کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا