مودی حکومت سے بڑی امید !راہ دیکھ رہا ہے غلام قادر

0
0

سرکاری اسکیمیں غریبوں تک نہیں پہنچ پاتی بااثر افراد ہی کو حاصل ہو رہا ہے فائدہ
مرتضٰی اکثر

جموں؍؍حکومت نے غریبوں کے لئے متعدد اسکیمیں شروع کی ہیںجبکہ حکومت ہر سال پانی کی طرح ان اسکیموں پر پیسہ بہا رہی ہے ، لیکن کیا حکومت کی یہ اسکیمیں غریب عوام تک پہنچتی ہیں؟ اس کی مثال راجوری ضلع کے بلاک ہتل کے سیلری گاؤں میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ جہاں ایک کنبہ گذشتہ 30 سالوں سے حکومت کی ان اسکیموں کا منتظر ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کے برسوں سے یہ آسمانی بارش ان پرہورہی ہے ، یہ کہانی غلام قادر اور اس کے کنبے کی ہے جو حکومت کی ان اسکیموں کی راہ دیکھ رہا ہے۔ غلام قادر جو گذشتہ 30 سالوں سے کشمکش کی زندگی گزار رہا ہے بکرال برادری سے تعلق رکھنے والا یہ شخص ، سندر بنی کے گاؤں سیلری میں رہائش پزیر ہے۔ لیکن حکومت کے ذریعہ اس خاندان کو بجلی کی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے۔ غلام قادر کے بیٹے محمد رفیق کے مطابق ، انہیں مودی حکومت سے بڑی امید تھی کہ انہیں ان کی حکومت میں ضرور سنا جائے گا لیکن وہ دوسری بار ملک کے وزیر اعظم بھی بن گئے لیکن وہ ابھی تک سماعت نہیں کرسکے۔حکومت کی طرف سے غربت زدہ خاندان کو بی پی ایل راشن کارڈ بھی دستیاب نہیں ہے۔ یہاں تک کہ پانی جیسی بنیادی سہولیات بھی اس خاندان کو میسر نہیں ہیں۔ پانی کے لئے ، اس کنبے کو تقریباً دو کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ غلام قادر کے بیٹے نے یہ بھی الزام لگایا کہ انہیں پردھان منتری آواس یوجنا کا فائدہ نہیں ملا ہے۔ جو بااثر لوگ ہیں وہ بھی یہ فائدہ اٹھا رہے ہیں مگر اس غریب کنبے کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے۔ انہے یہاں بھی کوئی سماعت نہیں مل سکی بار بار دفتروں کے چکر کاٹتے کاتٹے آب یہ لوگ تھک چکے ہیں۔اگرچہ غربت نے ان کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے ، ساتھ ہی ان کی فصل کو بندر کھا لیتے ہیں ، اس خاندان نے پچھلے دس سالوں سے بندروں کی دہشت کی وجہ سے کھیتی باڑی ترک کردی ہے۔ جس سے ان کی حالت زار پر ترس کھانے کے لئے کوئی بھی ان سے پوچھ تاچھ کرنا گوارہ نہیں کر رہا ہے ۔صرف یہی نہیں ، اس کنبے کے کچھ افراد پسماندہ ہیں ، جن کا مستقبل غلام قادر اور اس کے بیٹے محمد رفیق کی زمہداری ہے۔ اب ان لوگوں نے حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے۔اس کنبے کی بدقسمتی دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ حکومت کے ذریعہ غریبوں کے لئے شروع کی گئی اسکیموں کا فائدہ صرف بااثر افراد ہی کو حاصل ہو رہا ہے اور جو لوگ اس اسکیم کے حقدار ہیں وہ ان تک نہیں پہنچ پائی ہیں۔انہوں نے نمائدہ سے بات کرتے ہوئے مودی حکومت سے اپیل کی ہے کے غریبوں کی حالت پر رحم کھایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا