نوشہرہ اور کالاکوٹ بند اور احتجاج کاسلسلہ جاری

0
0

آج نوشہرہ سے پیدل مارچ شروع اور 20کو سیکرٹریٹ گھیراﺅ
عمرارشدملک
نوشہرہ علیحدہ ضلع کے مطالبے کو لیکر نوشہر ہ اور کالاکوٹ مکمل طور پر بند اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری جبکہ سرکاری دفاتر بھی مفلوج ہوگے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نوشہر ہ میں علیحدہ ضلع کے مطالبہ کو لیکر بند اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اس دوران جمعہ کے روز ایک احتجاجی ریلی نے ایس ڈی ایم آفیس نوشہرہ میں ایس ڈی ایم سے ملاقات کی اور انہیں ایک یاداشت سونپی جس میں لکھا ہے کہ17 مارچ سے نوشہرہ سے ایک ریلی جموں کے لئے روانہ ہورہی ہے اور ریلی پیدل مارچ کرتے کرتے جموں پہنچے گی اس دوران نوشہرہ سے جموں تک راستوں میں تمام سہولیات کا بندوبست کیا جائے جیسے کے راستوں میں پینے کے پانی کے ٹینکر ہونے چاہیے ،ڈاکٹروں اور ادوایات اور دیگر ضروری سہولیات کو دستیاب رکھا جائے تاکہ راستوں کسی کوکوئی تکلیف نہ ہوسکے ۔ ذرائع کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس پیدل مارچ میں شرکت کریںگے اور آج سے پیدل مارچ شروع کیا جارہا ہے اور 20مارچ کو جموں پہنچتے ہی سیکٹریٹ گھیراﺅکیا جائےگا ۔ وہیں کالاکوٹ میں بھی علیحدہ ایڈیشنل ڈی سی کے مطالبے کو لیکر مکمل بند کا سلسلہ جاری ہے اور دن بھر بڑی تعداد میں مظاہرین کالاکوٹ چوک میں دھرنہ دیتے رہے اور ریاستی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی بھی کی ۔ وہیں بیوپار منڈل اور دیگر تنظیموں نے کالاکوٹ بند کا ل میں دو دن کی توسیع کردی اور کہا کہ اپنے حق کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کریںگے اور جب تک حکومت ہمار ے مطالبے کو منظوری نہیں دیتی تب احتجاجی کال جاری رہے گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا