پنچائیت چھیلا ڈھانگری میں محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین کا غنڈا راج؟

0
0

پنچائیت سیکریٹری کے پاس کروڑوں کی جائداد کی تحقیقات کی جائیں: عوام
تنویر پونچھی

پونچھ؍؍ پنچائیت چھیلا ڈھانگری میں محکمہ دیہی ترقی کے کاموں کی جانچ کی مانگ کرتے ہوئے عوام چھیلا ڈھانگری کے ایک وفد نے مختلف روزناموں کے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت سکریٹری کچھ خود غرض عناصر کے ساتھ مل کر عوام کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اس سے پہلے بھی متعلقہ بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر کے پاس متعلقہ سکریٹری کے خلاف شکایات درج کرائی گئی مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس پر کوئی کاروائی نہ کی گئی ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ پنچایت سکریٹری کے سارے انڈینٹ و رجسٹروں کی چیکنگ کریں عوام کا کہنا ہے کہ ایک پنچائیت سکریٹری کی تنخواہ محض کچھ ہزار روپے ہے جبکہ متعلقہ شخص کے پاس کروڑوں کی جائداد کہاں سے آئی ہے ۔عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ سکریٹری کی آڈٹ کرائیں اور دیکھیں کہ آیا اتنا پیسہ اس کے پاس کہاں سے رہا ہے ۔اس سلسلے میں جب ہمارے نمائندے نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک انہیں عوام کی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے اور اگر عوام کی طرف سے کوئی شکایت درج کرائی جاتی ہے تو وہ متعلقہ ملازم کے خلاف ضابطہ کے تحت کارروائی کریں گے ۔عوام نے بذریعہ اخبار لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر سے اپیل کی ہے کہ وہ بذات خود دخل اندازی کر کے متعلقہ ملازم کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم صادر کریں لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ شخص نے چند اشخاص کے ساتھ مل کر صرف کاغذی کارروائی مکمل کر کے بل نکلوائے جبکہ زمینی سطح پر کوئی بھی کام نہیں ہوا اس سلسلے میں درج ذیل لوگ وفد میں موجود تھے حسن دین۔ نظیر حسین۔ مشتاق حسین ۔عبدالحمید ،بشیر احمد، محمد عارف، مصطفیٰ احمد ،پرویز حسین نمبردار، جمال دین ،ریاض احمد، امتیاز احمد ،اعجاز احمد، بشیر حسین، شیخ الطاف حسین، امتیاز احمد۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا