اجالا اسکیم کے تحت کلال پنچایت میں گیس کے کنیکشن اور سلنڈر تقسیم کیے گئے

0
0

ونود شرما

نوشہرہ: ؍؍ نوشہرہ سب ڈویژن کی پنچایت کلال میں پردھان منتری اوجو والا اسکیم کے تحت ضرورت مندوں کو گیس کے کنکشن ، چولھے ، سلنڈر تقسیم کئے گئے۔ رمیش چودھری سرپنچ پنچایت دینگ کے ذریعہ ہندوستان پاکستان ایل او سی کے علاقے کلال / دیینگ کے عوام کو پردھان منتری یوجولا یوجنا کے تحت 29 افراد کو گیس کنکشن تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سرپنچ رمیش چوہدری نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پردھان منتری اْج والا والا اسکیم کے تحت گیس کنکشن دینا ایک قابل تحسین اقدام ہے ، ضرورت مند گھرانوں نے کبھی نہیں سوچا کہ ہمیں گیس کا کنکشن مل جائے گا ، لکڑی کے چولہے سے نجات ملے گی۔ اس موقع پر ، خواتین کو گیس سلنڈر ملنے کے بعد چہرے پر خوشی ملی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا