کسانوں کے نقصان کا تخمینہ لگا کر معاوضہ فراہم کیا جائے: اشتیاق احمد لون

0
0

حالیہ دنوں ہوئی بھاری برفباری سے بجلی ترسیل درہم برہم پانی کی عدم دستیابی، پھل دار پیڑ پودے زمین بوس

نمائندہ لازوال

رام بن؍؍ جہاں جموں وکشمیر کے مختلف دیہات میں حالیہ دنوں ہوئی بھاری برفباری اور بارشوں کے سبب بجلی ترسیل درہم برہم ہو گئی پائپ لائن ٹوٹ پھوٹ گئی ۔اس کیساتھ ساتھ کسانوں کا واحد ذریعہ آمدن یعنی پھل دار پیڑ پودے زمیں بوس ہو گئے ہیں، ایسا ہی حال ضلع رام بن کے اندر بھی ہوا ہے جس میں تحصیل راج گڑھ سرفہرست ہے ۔اس سلسلہ میں سرپنچ گھاڑی اشتیاق لون نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ تحصیل راج گڑھ کے کئی دیہاتی گزشتہ دو ہفتوں سے گْپ اندھیرے میں ہیں ۔پینے کے پانی کی بوند کو ترس رہے ہیں لیکن انتظامیہ اس جانب بالکل بھی متوجہ نہیں اور لوگوں کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔مسٹر لون کا کہنا ہے کہ برف سے ڈھکے راستوں پر پیدل چلنا کافی مشکل ہے لیکن یہاں نہ تو سڑک نہ ہی پانی اور نہ ہی بجلی سپلائی کو بحال کیا گیا ہے جس وجہ سے لوگوں کو ایک طرف گْپ اندھیرے میں رہنا پڑ رہا ہے کاندھوں پر گھڑا لاد کر میلوں دور سے گھریلو استمال کیلئے پانی لانا پڑتا ہے اور کھانے پینے کے دیگر اخراجات بھی سڑک نہ ہونے کی وجہ سے کئی کلومیٹر کی دوری سے لانے پڑتے ہیں ۔سرپنچ اشتیاق لون کا کہنا تھا کہ بیمار کو اسپتال پہنچانے میں بھی سخت دِقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن علاقہ راج گڑھ کہ جانب کسی بھی آفیسر کی توجہ نہیں انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ تحصیل راج گڑھ کے مختلف دیہات میں پانی بجلی اور سڑک رابطہ کو بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کو راحت مل سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا