جموں سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے ایک طرف سے کھولا گیا

0
0

ہندوستھان سماچار

جموں؍؍جموں سرینگر قومی شاہراہ کوجمعہ کے روز ٹریفک کے لئیایک طرف سے سرینگر سے جموں کے لئے کھول دیا گیا۔ فی الحال راستے میں پھنسی گاڑیوں کو اپنی منزل تک پہنچنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بانہال میں جواہر ٹنل کے قریب برفباری کے باعث پھسلن برقرار ہے۔برفباری اور بارش کی وجہ سے چار دن سے ہائی وے ٹریفک کے لئے بند تھا۔ جمعرات دیرشام رام بن ضلع کے بڈگڈول، بندر موڑ، مومپاسی، پتھیال اورچندرکوٹ میں ملبہ صاف کرنے کے بعد پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالا گیا۔ ہائی وے پیر سے بند تھا۔ جمعرات تک 7000 گاڑی لکھن پور، جموں، اودھم پور، رام بن، بانہال اور کشمیر کی طرف جانے والے مختلف مقامات پر پھنسی ہوئی تھی۔ ان میں سے 2500 سے زیادہ گاڑیوں کو روانہ کیا جا چکا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا