امریکہ اور ٹرمپ سب سے بڑے دہشت گرد ہیں :نجم الحسن جعفری ہماری وراثت شہادت ہے:مولاناسید انعام علی نقوی
ریاض ملک
منڈی ؍؍ پورے ملک میں گزشتہ کئی دنوں سے جنوری 2020 کے اوائیل میں امریکہ نے فضائی حملہ میں ایران کے فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کو ایک حملے میں شہید کیاتھاجس کودیکھتے ہوئے دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور آج منڈی میں بھی بعد نماز جمعہ ایک زوردار احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی سربراہی تنظیم المومنین منڈی کے صدر نجم الحسن جعفری کررہے تھے جبکہ امام احتجاجی جلوس منڈی مسجد مصطفی سے امامیہ پارک تک زوردار احتجاجی جلوس نکالاگیاجس میں امریکہ اور صدر ٹرمپ کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ اس دوران امریکہ کے قومی پرچم کو زمین پر ڈال کر رونداگیا۔احتجاجی جلوس میں مظاہرین نے امریکہ کی مسلم مخالف پالیسیوں پر سخت نقطہ چینی کرتے ہوئے اسکے خلاف نعرے بازی کی ۔ اس حوالے سے نجم الحسن جعفری نے کہا یہ حتجاج گزشتہ دنوں ایران کے فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی شہادت کولیکر کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے قاسم سلیمانی کو شہید کرکے یہ ثابت کردیاہے کہ دنیاکا سب سے بڑا دہشت گرد امریکہ اور ٹرمپ ہی ہے ۔اس موقع پر مولاناانعام علی نقوی نے کہا کہ پوری دنیاکے ساتھ ساتھ آج ہم نے منڈی میں بھی ایران کے عوام اور وہاں کے حزب اللہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ انہوں کہا شہادت ہماری وراثت ہے یہی وجہ ہے کہ دشمن آج بوکھلاہٹکا شکار ہوچکاہے۔