ریاست ہماچل پردیش میں مزدوری کرتے ہوئے نوجوان کی موت
ریاض ملک
منڈی؍؍ اپنے گھر کی غربت کو دیکھتے ہوئے براچھڑ کا ایک نوجوان مزدوری کی غرض سے اپنے گھر بار ماں باپ کو چھوڑ کر مزدوری کرنے گیاتھا- تحصیل منڈی کا یہ نوجوان جو گائوں براچھڑ سے تعلق رکھتاتھا- ہماچل پردیش میں جان بحق ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ سرپنچ حلقہ حلیل احمد کے مطابق مشتاق احمد ولد منیر حسین ساکنہ براچھڑ عمر قریب 20 سال مزدوری کرنے کی غرض سے ہماچل پردیش گیاہواتھالیکن وہاں کام کرتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجہ میں نوجوان کی موت ہوگئی البتہ کس وجہ سے موت ہوئی ہے اس کا ابھی تک پوری طرح سے پتہ نہیں چل پایاہے۔