ڈی سی راجوری نے کاشتکاروں کو 7 روزہ دورے پر روانہ کیا

0
0

محکمہ باغبانی کا مقصد راجوری میں بہترین پھلوں کی پیدوار کو لے جانا ہے : ڈی سی راجوری
عمرارشدملک

راجوری ؍؍ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے محکمہ باغبانی راجوری نے مختلف علاقوں کے 23 کاشتکاروں کو ہماچل پردیش اور پنچاب کے سات روزہ دورے پر روانہ کیا۔ وہیں اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے کاشتکاروں کی گاڑی کو ہری جھنڈی دیکھا، کر 7 روزہ دورے پر روانہ کیا۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے کاشتکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس مقصد کے لئے محکمہ نے اس پروگرام کو منعقد کیا ہے آپ سب کو چاہیئے کہ بہترین تکنیک کے طریقے اور جانکاری حاصل کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں پھلوں کی پیدوار بڑھانے میں اہم رول ادا کرے۔ اس دوران چیف ہارٹیکلچر راجوری مدھن لال ٹاک نے بتایا کہ ہماری توجہ اخروٹ ، سیب اور کینو پر ہے تاکہ یہاں کے کاشتکار ان پھلوں کی کھیتی کرے اور بہترین پیدوار بڑھانے میں اپنا رول ادا کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا