دہلی پردیش پنتھرس پارٹی کا دہلی اسمبلی انتخابات کے تعلق سے سخت فیصلہ
لازوال ڈیسک
نئی دہلی ؍؍دہلی پردیش نیشنل پنتھرس پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کی دو روزہ میٹنگ اس فیصلہ کے ساتھ ختم ہوئی کہ پنتھرس پاراٹی کے کارکن دہلی کی تمام 70اسمبلی سیتوں پر بی جے پی کی شکست یقینی بنانے کے لئے کام کریں گے۔پنتھرس پارٹی 1982میں اس عہد کے ساتھ قائم کی گئی تھی کہ کشمیر سے کنیا کماری تک ملک کے تمام دروازوں تک انصاف کی فراہمی اور تمام سطح پر بدعنوان اور تانا شاہ جماعتوں کی شکست یقینی بنائے گی۔دہلی پردیش نیشنل پنتھرس پارٹی کی ورکنگ کمیٹی نے اتفاق رائے فیصلہ کیا ہے کہ پنتھرس پارٹی اس سال ہونے والے دہلی کے اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی لیکن دہلی خطہ علاقہ کی تمام 70اسمبلی سیٹوں پر سیکولر، اشتراکیہ، جمہوریت پسنداور ہندستان کے آئین میں دیئے گئے ملک کی جامع ثقافت میں یقین رکھنے والوں کو حمایت دے گی۔ دہلی خطہ علاقہ کی ہر سیٹ کے لئے الیکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور ایسے تمام امیدواروں کو حمایت دی جائے گی جو ریاست میں سیکولزم کی مضبوطی اور جمہوریت کو محفوظ رکھنے کے لئے بی جے پی کے امیدواروں کو شکست دینے کے قابل ہوں گے۔ورکنگ کمیٹی کی صدارت کرنے والے نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے دہلی پردیش نیشنل پنتھرس پارٹی کی قرارداد کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پنتھرس پارٹی دہلی کی تمام 70اسمبلی سیٹوں کے لئے امیدواروں کو حتمی شکل دیئے جانے سے پہلے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے تمام سیکولر، ترقی پسند، جمہوری اور قوم پرست سیاسی گروپوں اور جماعتوں سے پرزور اپیل کی کہ یہ انتخابات جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی ایک آواز کے ساتھ لڑیں جس سے بی جے پی کی شکست یقینی ہوسکے۔