من پریت کی کپتانی میں پرو لیگ کی ٹیم منتخب

0
0

نئی دہلی،  (یو این آئی ) ہاکی انڈیا (ایچ آئی ) نے پیر کو من پریت سنگھ کی کپتانی میں آئندہ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ -2020 کے لئے اپنی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔اڑیسہ کے بھونیشور واقع کلنگا اسٹیڈیم میں من پریت کی کپتانی والی ہندستانی ٹیم 18 اور 19 جنوری کو ہالینڈ کے خلاف لیگ کے اپنے اوپننگ مقابلے میں اترے گی۔ چیف کوچ گراہم ریڈ کی ٹیم میں تجربہ کار مڈفیلڈر چگلنسانا سنگھ کی واپسی ہو رہی ہے جو فروری میں ہوئی قومی چمپئن شپ سے ہی باہر ہیں۔ وہ ٹخنے میں چوٹ کی وجہ سے باہر ہو گئے تھے وھیں ایف آئی ایچ مرد سریز فائنل میں کلائی میں چوٹ لگا بیٹھے نوجوان سمیت بھی کلائی میں چوٹ کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔ٹیم کی کپتانی من پریت اورنائب کپتاني ھرمنپریت سنگھ کو سونپی گئی ہے ، ٹیم میں پی آر شریجیش، کرشن بی پاٹھک ، گرندر سنگھ، امت روھداس، سریندر کمار اور تجربہ کار بیریندر لاکڑا شامل ہیں ۔ ڈریگ فلکر روپندر پال سنگھ، وویک ساگر اور نیل کانت شرما کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے ۔کوچ ریڈ نے انتخاب پر کہاکہ ہم نے ہالینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے سامنے تقریبا تجربہ کار ٹیم چنی ہے ۔ اولمپک کوالیفائنگ میں زخمی ہوئے ورون ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں لیکن انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ اگرچہ تجربہ کار چگلن اور سمیت کی واپسی ہو رہی ہے ۔ دونوں طویل ٹریننگ کر رہے ہیں۔ گرجیت نے بھی ٹریننگ کے ساتھ ٹیم میں جگہ بنائی ہے ۔ریڈ نے ساتھ ہی کہا کہ ہندستان کے لیے پرو لیگ میں مضبوط ٹیموں کا سامنا کرنے اور اچھا کھیلنے کا یہ اہم موقع ہے ۔ ہندستان 18-19 جنوری کو ہالینڈ، 8-9 فروری کو بیلجئیم اور 21-22 فروری کو آسٹریلیا سے مقابلے میں اترے گی۔
ٹیم اس طرح ہے :
ھرمنپریت سنگھ (کپتان)، پی آر شریجیش، کرشن بہادر پاٹھک ، ھرمنپریت سنگھ (نائب کپتان)، امت روھداس، سریندر کمار، بیریندر لاکڑا، روپندر پال سنگھ، وویک ساگر پرساد، چگلنسانا سنگھ، نیل کانت شرما، سمیت ، گرجیت سنگھ، ایس وی سنیل، للت کمار اپادھیائے ، مندیپ سنگھ، آکاش دیپ سنگھ، گر صاحب جیت سنگھ، کوٹھاجیت سنگھ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا