ایک ہزار سے زائد مٹھائیاں

0
0

تلنگانہ کے سکندرآباد کے سوئیٹ فیسٹیول میں توجہ کا مرکز
یو این آئی

حیدرآباد؍؍تلنگانہ کے سکندرآباد کے پریڈ گراونڈس پر جاری سوئیٹ فیسٹیول کے دوران عوام کا ہجوم دیکھا جارہا ہے ۔گزشتہ روز ہندوستان کے اپنی نوعیت کے منفرد سوئیٹ فیسٹیول کا آغاز کیا گیا جس میں تقریبا ایک ہزا ر اقسا م کی مٹھائیاں رکھی گئی ہیں۔اس فیسٹیول کے دوران گلاب جامن،شیرخرمہ،بنگال کا رس گُلہ،پایاسم، قلاقند،کھیر،حلوہ،لڈو کے ساتھ ساتھ دیگر اقسام کی مٹھائیوں کی فروخت کی جارہی ہے ۔اگرچہ کہ نصف سے زائد اسٹالس میں تلنگانہ اور بنگالی مٹھائیوں کی پیشکش کی جارہی ہے تاہم دیگر اسٹالس میں کیرل کی مشہور مٹھائی[؟]وایا نندم پایاسم[؟]بھی رکھی گئی ہے جس نے کئی افراد کو اپنی جانب راغب کیا ہے ۔کئی خاندانوں نے بھیل پوری،چاٹ یا پانی پوری کو بھی پسند کیا ہے ۔نامیاتی کافی نے اس فیسٹیول میں تمام کو راغب کیا۔یہ کافی ایتھوپیا کی دو لڑکیوں کی جانب سے فروخت کی جارہی ہے جو موجودہ طورپر شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔سردیوں کی خاص مٹھائیاں اور پنجاب کی لسی نے بھی کئی افراد کو اپنی جانب راغب کیا ہے ۔مختلف ریاستوں اور مختلف ممالک کی ایک ہزار سے زائد مٹھائیاں اس فیسٹیول کا حصہ بنی ہیں،ساتھ ہی حیدرآبادی اسناکس بھی رکھے گئے ہیں۔اس فیسٹیول میں تقریبا پانچ لاکھ لوگ ہر روز آرہے ہیں جن کے لئے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت کا مقصد اس فیسٹیول کے ذریعہ عوام کو قریب تر کرنا ہے ، اسی لئے اس مرتبہ پریڈ گراونڈمیں اس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد میں دیگر ریاستوں کے ہزاروں افراد رہتے ہیں، ان کو ان کے گھر کا احساس دلانے کے لئے یہ سوئٹ فیسٹول منعقد کیا گیا ہے ۔اس فیسٹیول کے دوران شہر حیدرآباد میں مقیم بیرونی ریاستوں اور شہروں کے افراد نے اس فیسٹیول میں شرکت کی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا