کوٹرنکہ میں تیزآندھی موسلا دھار بارش و برف باری

0
0

انسانی زندگی مفلوج ،چوبیس گھنٹوں سے بجلی غائب
عبدالقیوم

کوٹرنکہ ؍؍ کوٹرنکہ سب ضلع میں جہاں موسلا دھار بارش اور برف باری سے انسانی زندگی مفلوج ہوگئی وہیں تیزآندھی اور بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے کوٹرنکہ شہر اور دیگر دیہاتوں میں عوام کو دقتوں کا سامنا ہو رہا ہے۔سرپنچ صوفی عالم دین۔ نواب مختار احمد، محمد نصیب وغیرہ نے انتظامیہ کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ اگر بجلی کی یہی حالت رہی تو بڑے پیمانے پرسخت احتجاج کیا جائے گا۔ سب ضلع کوٹرنکہ میں پچھلے چوبیس گھنٹوں سے بجلی بند ہے جبکہ پیر کو بعد دوپہر متعدد سڑک رابطہ جیسے کنڈی کڑہیون. بڈہال کوٹرنکہ. کلر کوٹرنکہ کنڈی کہا جمولہ. شاہ پور کوٹرنکہ سڑکیں گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند ہوچکی ہیں ۔سرپنچ عبدالقیوم سرپنچ محمد فاروق انقلابی نے کہا کہ محکمہ بجلی والوں نے اندھیر نگری مچائی ہوئی ہے ہر چار منٹ میں کٹ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی غصہ پایا جارہاہے۔ متعدد شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کسی نظم ونسق کے تحت چھوڑی جائے ۔ہر چار منٹ میں غیر اعلانیہ کٹوتی ناقابل برداشت ہے۔ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سیمریضوں کو زیادہ پریشانی ہورہی ہے کیونکہ کوٹرنکہ کمیونٹی ہیلتھ سب سنٹر میں کوئی جرنیٹر کا بندوبست نہیں ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا