31 واں روڈ سیفٹی ہفتہ

0
0

ٹرانسپورٹ کمشنر اویس احمد نے مصوری کے مقابلے کا اِفتتاح کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍31 ویں نیشنل روڈ سیفٹی ہفتے کے تحت جاری سرگرمیوں کے تعلق سے آج ٹرانسپورٹ کمشنر اویس احمد نے ویو مال میں پوسٹر بنانے اور مصوری کے مقابلے کا اِفتتاح کیا ۔ اِس موقعہ پر آر ٹی او جموں دننتر سنگھ ، مختلف اضلاع کے اے آر ٹی او ، ٹرانسپورٹ محکمہ کے موٹر وہیکل انسپکٹر اور کئی نجی اِداروں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے اویس احمد نے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں کا مقصد نوجوان نسل اور طالب علموں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے تا کہ وہ اِس جانکاری کو عام کر سکیں ۔ بعد میں ٹرانسپورٹ کمشنر نے ڈرائیوروں کی جانکاری کیلئے روڈ سیفٹی جانکاری موبائیل وین کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا ۔ اِس کے بعد موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک مہم شروع کی گئی جس کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پھول دئیے گئے تا کہ وہ ٹریفک قوانین کی اہمیت کو سمجھا یا جاسکے۔ اِس مہم میں این سی سی رضا کاروں اور سکولی بچوں نے حصہ لیا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا